Zakat Aur Hamari Zimmedariyan By Allama Abdul Mubeen Numani زکاۃ اور ہماری ذمہ داریاں مصںف علامہ عبد المبین نعمانی

 Zakat Aur Hamari Zimmedariyan By Allama Abdul Mubeen Numani 

زکاۃ اور ہماری ذمہ داریاں مصںف علامہ عبد المبین نعمانی .

Zakat Aur Hamari Zimmedariyan By Allama Abdul Mubeen Numani زکاۃ اور ہماری ذمہ داریاں مصںف علامہ عبد المبین نعمانی

Download


#زکات_اور_ہماری_ذمہ_داریاں

اسلام میں اہم الفرائض نماز کے بعد سب سے اہم فریضہ ادائیِ زکات ہے، قرآن پاک میں جا بجا نماز کے ساتھ انفاق فی سبیل اللہ کا ذکر ہے جس سے اس کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی ہے، رب عزوجل کو یہ عمل بہت محبوب ہے کہ اس کا بندہ اس کے دئیے رزق سے اس کی راہ میں خرچ کرے جس پر وہ بے حساب اجر عطا فرماتا ہے، دیکھنے والے دیکھتے ہیں کہ اس کے مال کا اتنا حصہ نکل گیا جبکہ معاملہ یہ ہے کہ اس کے مال میں اس کا کئی گنا اضافہ ہوگیا، جس کا اندازہ وہی کر سکتا ہے جو اپنے مالوں کی صحیح طور پر زکات ادا کرتا ہے، یونہی زکات کی ادائی سے اس کا مال محفوظ و مامون ہوجاتا ہے ۔

زیر تبصرہ کتاب "زکات اور ہماری ذمہ داریاں" نامور عالم دین، مشہور و معروف قلم کار، نو آموز قلم کاروں کے مربی و محسن، مصلح قوم و ملت حضرت علامہ مفتی محمد عبدالمبین نعمانی مصباحی مدظلہ کے رشحات قلم کا نتیجہ ہے، جو اصلاً موصوف کے تین مضامین کا مجموعہ ہے جو اس سے پہلے مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جنہیں دوبارہ افادیت کے پیش نظر جمع کر کے کتابی شکل دیدی گئی ہے ۔

دارالعلوم قادریہ چریاکوٹ ایک قدیمی علمی مرکز ہے جہاں سے ہر سال رمضان المبارک میں ادارے کے معاونین و محبین کے لیے عوامی ضروری موضوعات کے تحت کوئی نہ کوئی کتابی سوغات پیش کی جاتی ہے، جو عرصہ پینتیس سالوں سے تواتر کے ساتھ جاری ہے صرف گزشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ سلسلہ برقرار نہ رہ سکا لیکن امسال پھر کتاب طبع ہوکر منظر عام پر آ چکی ہے ۔

متذکرہ کتاب میں آپ کو دارالعلوم کے شب و روز بھی دیکھنے کو ملیں گے، آمد و خرچ کی تفصیلات سے بھی آگاہی ہوگی، اور دارالعلوم کی ضروریات سے بھی واقفیت ہوگی۔

افادہ عام کے لیے کتاب کی پی ڈی ایف فائل حاضر ہے جبکہ بذریعہ ڈاک اور محصلین کے یہ علمی تحفہ ملک کے طول و عرض میں پہنچایا جاتا ہے ۔
ہارڈ کاپی کے شائقین اگر چاہیں تو گھر بیٹھے کتاب حاصل کر سکتے ہیں بس ایک کام کرنا ہوگا کہ کمینٹ باکس میں اپنا مکمل پتہ پن کوڈ نمبر اور موبائل نمبر کے ساتھ درج کر دیں ان شاء اللہ ہم ان کے دروازے تک دستک دے آئیں گے ۔


Post a Comment

0 Comments